طلبہ کی موجودہ رہائش نا کافی ہے۔ اس سلسلہ میں تین منزل جدید رہائشی عمارت بنانے کا منصوبہ ہے۔
طلبہ کی موجودہ رہائش نا کافی ہے۔ اس سلسلہ میں تین منزل جدید رہائشی عمارت بنانے کا منصوبہ ہے۔
مدارس میں مطبخ کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ کیونکہ خوراک انسان کی ضروریات میں سے بنیادی ضرورت ہے۔ لہذا اس کے لیے منظم انتظام نہایت ہی ضروری تصور کیا جاتا ہے۔ دارالعلوم میں الگ سے مطعم ابھی تک تعمیر نہیں ہوا۔ موجودہ مطبخ ضروریات کے لیے ناکافی ہے۔ اس لیے جدید مطعم و مطبخ کی تعمیر کا مستقبل قریب میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ الحمد للہ دار العلوم کا کھانا معیاری ہے۔
حضرت جی ہزارویؒ نے اپنے دینی رفقاء کی معاونت سے وطن عزیز پاکستان کے دور افتادہ و پسماندہ علاقوں میں چھوٹے چھوٹے مکاتب قرآنیہ کا قیام عمل میں لایا، ان مکاتب سے الحمد للہ پکے مسلمان، اسلام اور وفاداران وطن جنم لے رہے ہیں ۔ گمراہی کے اس دور میں اس سلسلہ کو بڑھانا دینی اور ملی ضرورت ہے۔
تعلیم کی طرح صحت بھی ہر انسان کا بنیادی حق اور ضرورت ہے۔ وطن عزیز کے غریب اور نادار لوگوں کے علاج معالجہ کے لیے مستقبل قریب کے منصوبوں میں سے ایک اہم منصوبہ ایک ایسے ہسپتال کا قیام و انتظام ہے، جو بغیر کسی مادی فائدے کے قومی خدمات سر انجام دے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اہل خیر کی توجہ سے عنقریب اس سلسلہ میں کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ حضرت جی ہزارویؒ نے اس عظیم مقصد کے لئے اپنی حیات میں زمین وقف کی تھی۔
ایسا ادارہ جو قوم کے بچوں کو عصری علوم کے لیے اعلی تعلیم میسر کرے، تاکہ یہاں سے نکلنے والا ہر بچہ اعلیٰ اخلاق واقدار کا حامل ہو، نیز وہ بچہ اپنے دین اور وطن کے ساتھ محب ومخلص ہو۔ اس کے لیے مستقل عمارت کی ضرورت ہے، جو اہل خیر کی توجہ کی منتظر ہے۔