انسانیت کی خدمت شرعی اصولوں کی رہنمائی میں اس ٹرسٹ کا امتیاز ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں 2005 ء سے 2025ء تک آئے ہوئے ہولناک زلزلے، سیلابوں اور طوفانوں میں حضرت جی ہزارویؒ کے جذبہ خدمت نے احباب خیر کی وساطت سے لاکھوں مستحقین کو اس ٹرسٹ کے ذریعہ خوارک، ادویات، خیموں، مالی امداد کے علاوہ مساجد اور گھروں کی تعمیر ومرمت کی سہولیات و معاونت فراہم کی۔ قومی وبین الاقوامی ادارے اور ذرائع ابلاغ اس کے معترف ہیں۔
دارالعلوم میں فوری طبی امداد کے لیے اپریل 2016ء سے ایمبولینس سروس موجود ہے۔
دارالعلوم میں علاج معالجہ کے لیے ایک ڈسپنسری قائم ہے، جس میں بیمار طلبہ اور آنے والے سالکین کا ابتدائی علاج کیا جاتاہے۔ جب کہ جلد ایک بڑے ہسپتال کے قیام کا ارادہ ہے۔